Keep Traveling

کورونا وائرس اور گردش کرتی افواہیں، یاسر نواز اور ندا یاسر کی طبعیت اب کیسی ہے؟

کورونا وائرس اور گردش کرتی افواہیں، یاسر نواز اور ندا یاسر کی طبعیت اب کیسی ہے؟


گزشتہ روز معروف اداکار یاسر نواز نے ہماری سے خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے کرونا کا شکار ہونے کے بعد اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی طبعیت کے حوالے سے پھیلتی افواہوں کی حقیقت سے پردہ اٹھایا-

واضح رہے کہ یاسر نواز کے علاوہ ان کی اہلیہ ندا یاسر اور ان کی ایک بیٹی بھی کرونا وائرس کا شکار ہیں اور اس وقت قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں-

اپنی گفتگو میں یاسر نواز کا کہنا تھا کہ “ﷲ کا کرم ہے کہ میں اور میری اہلیہ ندا اور ساتھ ہی میری بیٹی سلہ ہم سب شفایابی کی جانب گامزن ہیں- سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر ہماری حالت کے تشویشناک ہونے کے حوالے سے جو بھی خبریں چلائی جا رہی ہیں وہ سب جھوٹی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں“-

“ ایسی خبریں پھیلا کر برائے مہربانی ہمیں مزید ذہنی اذیت سے دوچار نہ کریں- باقی جو لوگ دعا کر رہے ہیں وہ دعا کرتے رہیں- ہم تینوں سے اس وقت بہتری کی طرف ہیں اور آج 12واں دن ہے اور ﷲ کا بہت کرم ہے“-
‘‘

“ انشاﺀ ﷲ جیسے ہی تھوڑے دنوں تک مکمل صحتیاب ہوں گے تو ہم اپنے مداحوں کے لیے باضابطہ طور پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گے“-

“ اپنے مداحوں سے یہی درخواست سے کہ وہ دعا کرتے رہیں اور جھوٹی اور من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں“-

                                          .Thanks For Visiting Hare

Related Posts

Subscribe Our Newsletter

0 Comments to "کورونا وائرس اور گردش کرتی افواہیں، یاسر نواز اور ندا یاسر کی طبعیت اب کیسی ہے؟"

Post a Comment

Posts Per Page

Boxed Layout

Featured Grid Widget

Author Description